کراچی میں کارکنوں کے قتل کےخلاف ایم کیو ایم ساوتھ پنجاب کا مظاہرہ

کراچی میں کارکنوں کے قتل کےخلاف ایم کیو ایم ساوتھ پنجاب کا مظاہرہ

ملتان (خاتون رپورٹر) ایم کیو ایم سا¶تھ پنجاب کے زیراہتمام گزشتہ روز چوک حرم گیٹ پر کراچی میں متحدہ کے کارکنوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سا¶تھ پنجاب کے صدر سید شمشاد جعفری نے کی۔ انہوں نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ نے قتل و غارت کی انتہا کردی ہے۔ متحدہ کے کئی کارکن لاپتہ اور بے شمار مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ماورائے عدالت ہلاکتکوں اورلاپتہ کارکنوں کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیں۔ ریاستی ادارے اس آپریشن کو روکیں۔ اس موقع پر کارکنوں نے کراچی بچا¶ پاکستان بچا¶ کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں ادریس جامی‘ را¶ خالد‘ رانا ابوبکر‘ عمران گاڈی‘ جاوید چیمہ‘ شفیق بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔