کارکنوں کو زخمی کرنے کےخلاف ائیرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز کی احتجاجی ریلی

کارکنوں کو زخمی کرنے کےخلاف ائیرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز کی احتجاجی ریلی

ملتان (خاتون رپورٹر) ائیر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز ملتان کے زیراہتمام کراچی میں پیپلز یونٹی کے لیاری گینگ کے ذریعہ ائیرلیگ کے کارکنوں کو زخمی کرنے کے خلاف گزشتہ روز ملتان ائیر پورٹ سے پی آئی اے بکنکگ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر پیپلز یونٹی کے عہدیداروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی جبکہ ائیر لیگ کے کارکن احتجاج کرتے ہوئے کرش ہال میں پہنچ گئے اور اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین ائیر لیگ بلال لشاری صدر مہر کلیم کلاسرہ نے کی۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکراچی میں پیپلز یونٹی نے ظلم و تشدد کی انتہا کردی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ اس کا سخت نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پی آئی اے ہیڈ آفس میں غنڈہ گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔ ریلی میں مہر قادر بخش‘ فہیم بابر‘ رضوان شاہ‘ رانا انتظار‘ نعیم بھٹی اور کثیر تعداد میں ائیر لیگ کے کارکنوں نے شرکت کی۔