حکومت نے بجٹ کی صورت میں عوام پر ایٹم بم گرا دیا

حکومت نے بجٹ کی صورت میں عوام پر ایٹم بم گرا دیا

ملتان (رپورٹنگ ٹیم) قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ پر مختلف حلقوں نے ملے جلے ردعمل کا اظاہر کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما ملک ناصر کمبوہ نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی جنرل ضیاءالحق کی سوچ کی علمبردار ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع ملتان کی ناظم لالہ رخ نے کہا ہے بجٹ غریب کی غربت کا مذاق اڑا رہا ہے۔ بہرحال چند اقدامات حوصلہ افزاءبھی ہیں۔ ہیلپرز بزنس کونسل کے غضنفر ملک‘ معظم وحید خواجہ‘ رانا مبشر رئیس‘ حسنین صدیقی‘ ملک عمار باسط توقیر انصاری نے بجٹ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کہا ہے کہ حالیہ وفاقی بجٹ نے قوم کو مایوسی اور ناامیدی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پی سی جی اے کے چیئرمین مہیش کمار نے کہا ہے جی ایس ٹی کے نفاذ کے نتیجے میں بجلی‘ ڈیزل سیمنٹ لوہا اور دیگر اشیاءمہنگی ہونے سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے اعجاز احمد سمرا‘ خالد محمود مہر اعجاز‘ اسلم صدیقی‘ سید عابد‘ ممتاز احمد‘ نعیم محبوب‘ شاہ محمد را¶‘ امتیاز شاہین اور دیگر نے کہا ہے گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔ پاکستان سرائیکی پارٹی کی صدر ڈاکٹر نخبہ لنگاہ نے کہا ہے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی بجٹ کی صورت میں عوام پر ایٹم بم گرا دیا ہے۔ سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وزیر برائے محنت و افرادی قوت عامر حسین نے کہا ہے ہم ظالمانہ وفاقی بجٹ کے خلاف تحریک چلائیں گے۔