حکومت عوامی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے: اظہر لغاری
صادق آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری نے رحیم آباد میں ملاقات کیلئے آنیوالے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کا ایجنڈا لیکر عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے سی پیک منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وثیرن کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں سمیت تعمیر اتی وترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے ضلع رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوں میں ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائیگی انہوں نے کہاکہ عوام کے احساس محرومیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے مجھے سمیت تمام اراکین ممبران ضلع کونسل کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر معروف ٹرانسپورٹرحاجی احمد نواز چیمہ ،چیئرمین یونین کونسل درگڑہ چوہدری ارتضی داﺅد ،جنر ل کونسلر میاں فرہاد علی ،تحصیل صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن) میاں ناصر علی موجود تھے ۔