حکومت نے 2018ءمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے: رانا سجاد
ملتان (سپیشل رپورٹر) یونین کونسل نمبر 54 کے چیئرمین حاجی رانا سجاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے میاں برادران نے اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیاہے۔ اس کا ثبوت چین کی جانب سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہے۔ یہ حکومت 5 سال پورا کرے گی اور آنے والا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2018 ءتک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا کا تہیہ کر رکھا ہے۔