بلاول بھٹو اور آصف زرداری خصوصی طیارے سے آج ملتان پہنچیں گے چیئرمین پی پی کے 2روز قیام کاامکان
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری جلسہ ملتان میں شرکت کیلئے آج بذریعہ خصوصی طیارہ ملتان پہنچیں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ایئر پورٹ پرسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پارٹی قائدین انکا استقبال کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ملتان میں دو یوم کیلئے قیام کا بھی امکان ہے۔ مزید براں جلسہ میں شرکت کیلئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سابق وفاقی وزرائ، سلیم مانڈی والد مخدوم شہاب الدین، مخدوم احمد محمود، شوکت بسراسمیت دیگر اہم عہدیداران گزشتہ روز ہی ملتان پہنچ گئے تھے۔