سیاسی مقدمات کی وجہ سے مفاد عامہ کے کیس التوا کا شکار ہوتے ہیں: چیف جسٹس
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے پینشنرز کو پنشن کی عدم ادائیگی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے اس لئے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا کہ بہت سارے لوگوں کو پینشن نہیں مل رہی تھی، عجلت سے کام نہ لیا جائے عدالت تحمل سے اس کیس کوسنے گی،تعطیلات کے بعد خصوصی بنچ بنا کر روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی جائے گی، عدالت کو متاثرین کا کہنا تھا کہ پینشن کے انتظار میں اب تک 9پینشرز وفات پاچکے ہیں ، عدالت نے کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے مزید کہاکہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے مفاد عامہ کے مقدمات التواءکا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ وہ مقدمات ہوتے ہیں جن پر رات کو تبصرے کیے جاتے ہیںلیکن دوسری جا نب خواہ کوئی بھی کیس ہو، بشیرا ہو یا محمد حسین، اس کے مقدموں پرتبصرے نہیں ہوتے کیونکہ سب کیلئے وہی مقدمات اہم ہیں جن پر رات کو تبصرے ہونے ہوتے ہیں۔
چیف جسٹس