گھریلو ناچاقی‘ بیوی‘ بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی: خاتون جاں بحق

گھریلو ناچاقی‘ بیوی‘ بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی: خاتون جاں بحق

لودھراں(نامہ نگار ) گھریلو ناچاقی شوہر نے بیوی اور بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔ خاتون جاں بحق ۔ تین سالہ بچی موت و حیات کی کشمکش میں تفصیل کے مطابق موضع کوٹ پیر سعادت کے رہائشی عباس چاچڑ کی چند برس قبل نصراللہ کی بیٹی شکیلہ بی بی سے شادی ہوئی ۔جن کی دو بیٹیاں زینب اور عائشہ پیدا ہوئیں ۔عباس کے تعلقات اپنی بیوی کے ساتھ کشیدہ رہتے اور وہ اپنی بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ۔شکیلہ بچوں کو لے کر والدین کے گھر چلی گئی کچھ عرصہ قبل عباس چاچڑ اپنی بیوی شکیلہ کو منا کر واپس لایا ۔پیوستہ رات گھریلو حالات پھر کشیدہ ہوگئے اور عباس چاچڑ نے رات کے وقت درندگی کی انتہاءکرتے ہوئے بیوی اور بچوںپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے شکیلہ بی بی کا پورا جسم جل گیا جبکہ 3سالہ معصومہ عائشہ شدید زخمی ہوکر موت و حیات کی کشمکش میںہسپتال میں زیر علاج ہے مقامی پولیس نے اطلاع پر شکیلہ بی بی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کراکر نعش مقتولہ کے والد نصراللہ کے حوالے کردی اور نصراللہ کی رپورٹ پر پولیس نے کاروائی شروع کردی مقتولہ کے لواحقین نے وزیرا علیٰ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سے قاتل خاوند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔