پاکستان میں سکول سطح کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے: خواجہ علقمہ

پاکستان میں سکول سطح کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے: خواجہ علقمہ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں تعلیم کے کلچر کو مضبوط کرنے کیلئے سکول سطح کی تعلیم کو ترجیحات میں سرفہرست رکھنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے سکول اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے خصوصی پیکج حوصلہ افزائی کا باعث ہوگا۔ اس امر کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید خواجہ علقمہ نے اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ڈی پی کی ٹیم لیڈر مسز سونیا اتالا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے معاشرتی ناانصافی کے رجحانات کے مقابلہ کیلئے تعلیمی شعور کی ناگزیریت پر زور دیا اور یو این ڈی پی کی ٹیم کو مشور ہ دیا کہ وہ اپنی حکمت عملی میں استاد کو مرکزی حیثیت دیں اور اس کی ہمہ جہت تربیت کا اہتمام کریں۔یو این ڈی پی کے وفد نے یونیورسٹی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل کے حوالہ سے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفد کی کوآرڈی نیٹر مس سائرہ اور ملتان آرٹس کالج کی ڈاکٹر صوفیہ عمر بھی موجود تھیں۔