ٹریفک حادثات میں کانسٹیبل سمیت 6 افراد جاں بحق‘ 13 زخمی

ٹریفک حادثات میں کانسٹیبل سمیت 6 افراد جاں بحق‘ 13 زخمی

ملتان‘ بورے والا‘ کوٹ اسلام ‘چوک میتلا(نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگاران) ٹریفک کے مختلف حادثات میں پولیس کانسٹیبل سمیت 6 افراد جاں بحق 13 زخمی ہو گئے۔ ملتان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق قصبہ مڑل میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس سے خادم جاں بحق ہو گیا جبکہ صابر‘ حنیف اور سجاد زخمی ہو گئے۔ دیگر مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں میں رستم‘ شان‘ مظہر‘ قصور‘ عباس‘ عمران اور فیضان وغیرہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ بورے والاسے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں489ای بی کا رہائشی پولیس کانسٹیبل غلام حیدر اپنی بہن جوکہ میٹرک کی طالبہ ہے اُسے پریکٹیکل امتحان میں چھوڑنے بورے والا کی جانب آ رہا تھا کہ جب وہ 471ای بی کے قریب پل پی آئی لنک پر پہنچا تو سڑک پر گہرے کھڈے کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے 491ای بی کے رہائشی غلام حسین کی موٹرسائیکل سے بری طرح ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں غلام حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کانسٹیبل غلام حیدر اور اُسکی بہن کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا لایا گیا جہاں غلام حیدر کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان لے جایا جا رہا تھا کہ وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا جبکہ اُسکی بہن زخمی طالبہ کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔ کوٹ اسلام سے نامہ نگارکے مطابق گذشتہ روزکوٹ اسلام کے نواحی اڈہ پل چودہ پر شورکوٹ سے ملتان جانے والا مزدا تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکراینٹوں سے لوڈ ٹرالی کے ساتھ پیچھے سے ٹکراگیا جس سے ٹریکٹر کے مڈگارڈ پر بیٹھے دومزدور نیچے گر پڑے سکندر ٹرالی کے ٹائر تلے جبکہ رمضان سکنہ 14گھگھ ٹرک تلے آکر بری طرح کچلے گئے اور موقع پر جاں بحق ہوگئے حویلی کورنگا پولیس نے کاروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردیںمزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔چوک میتلاسے نامہ نگارکے مطا بق پل درپور میں ہائی ایس ویگن کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا تین بچوں کا والدمحمد عارف نشتر ہسپتال ملتان میں چند گھنٹے زندہ رہنے کے بعد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جابحق ہو نے والے محمد عارف کی لاش جب گھر پہنچی تو گھر میںکہرام مچ گیا جبکہ محمد عارف کی بیوی ساجدہ بی بی اور بہن عائشہ بی بی نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں حادثہ میں تینوں کی ٹانگیں بری طرح کچلی گئی تھیں جبکہ محمد عارف کو جسم کے دیگر حصوں پر بھی زخمی آئے تھے۔