وہاڑی: گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی

وہاڑی: گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی

وہاڑی(نامہ نگار)گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچے ،4 خواتین سمیت 7 افراد جھلس گئے ریسکیو1122 کی ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاواقعات کے مطابق نواحی علاقہ 64 ڈبلیو بی پٹھہ راجباہ پر محنت کش محمد رفیق کی بیوی کوثر بی بی نے چائے بنانے کے لئے جونہی گیس والے چولہے کو آگ لگائی تو سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میںکو ثر بی بی اسکی بیٹیاں زبیدہ بی بی ، زاہدہ بی بی اور شکیلہ بی بی اور محمد شفیق اسکی بیوی رضیہ بی بی ایک بیٹا شاہ زیب بری طرح جھلس گئے جس پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ممبر ہیلتھ ٹاسک فورس ملتان ڈویژن میاں ثاقب خورشید ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے جہاں پرانہوں نے مریضوں کی تیمارداری کی اور علاج و معا لجہ کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایا ت جاری کیں ، دریں اثناءایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم چھٹی پرتھے جبکہ قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر عا بدبھی ڈیوٹی سے غائب تھا اس علا وہ ایمرجنسی وراڈ کی صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر تھی ادویات غائب تھیںزخمیوں کے علاج و معالجہ کیلئے مخیر حضرات نے ادویات مہیا کیں اس کے علاوہ ایمرجنسی وراڈ کی ہیڈ نرس اور دیگر عملہ کا رویہ مریضوں کے ساتھ نا منا سب تھا ایک بیڈ پر دو ، دو مریضوں کو لیٹا کر ڈرپیں لگا رکھی تھی ریسکیو1122کی ٹیم جب مریضوں کو لے کر ایمرجنسی وارڈپہنچی تو نہ کوئی سٹریچر اور ویل چیئرز بھی غائب تھیں جس پر ایمر جنسی وارڈ کی انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے میاں ثاقب خورشیدنے کہا کہ اس تمام صورتحال کی انکوائری کرائی جا ئے گی اور وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرِصحت اور سیکرٹری صحت کو رپورٹ بھیجی جا ئے گی انہوں نے جھلس جا نے والے مریضوں کا فی الفور علاج و معالجہ پر تو جہ دینے کی ہدایت کی۔