خانیوال: گھر میں آگ لگنے سے بچی جاں بحق‘ والدہ اور ماموں جھلس گئے

خانیوال: گھر میں آگ لگنے سے بچی جاں بحق‘ والدہ اور ماموں جھلس گئے

خانیوال(نامہ نگار‘ خبر نگار) گھر میں آگ لگنے سے ایک سالہ معصوم بچی جا بحق بچی کو بچاتے ہوئے ماںاور اسکا مامو ں آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس کر زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق خرم پورہ کے رہائشی محمد ضیاءالرحمان کے گھر آگ اس وقت لگی جب اسکی بیوی اپنی ایک سالہ معصوم بیٹی کو اپنے گھر میں اکیلا چھوڑ کر اپنے 3سالہ بیٹے مرتضیٰ کو سکول داخل کروانے گئی ہو ئی تھی کہ اچانک گھر میں آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گھر میں موجود اسکی ایک سالہ معصوم بیٹی مسکان آگ میں جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئی بچی کو بچاتے ہوئے ماں اور اس کا ماموں بھی آگ میں جھلس کر زخمی ہو گئے ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر قابو پالیا غریب محنت کش مزدور کے گھر کا سارا سامان جل کر خاکسترہو گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کچن میں گیس کی لیکج سے لگی جبکہ بعض اہل محلہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔