میئر ملتان سے دیار ٹمبر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

میئر ملتان سے دیار ٹمبر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا

ملتان (نمائندہ خصوصی) دیار ٹمبر مرچنٹس ایسوسی ایشن ٹمبر مارکیٹ کے صدر قمر زمان خان وزیر نے کہا ہے ٹمبر مارکیٹ کے مسائل حل کئے جائیں۔ ہزاروں افراد کا اس سے روزگار وابستہ ہے۔ میئر ملتان مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میئر ملتان چودھری نوید الحق سے ملاقات کے موقع پر کی اور انہیں مارکیٹ کے گراؤنڈ‘ گرین بیلٹ حفاظتی انتظامات‘ سٹریٹ لائٹس‘ امن و امان کے بارے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ میئر ملتان نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے مارکیٹ کے تاجروں کو تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا تو سامان واپس نہیں ملے گا۔ ملاقات کے موقع پر چودھری عاصم ارائیں‘ سجاول خان بھی ہمراہ تھے۔