زکریا یونیورسٹی کا بجلی بل ایک کروڑ 12 لاکھ روپے ‘ ریکوری مسئلہ بن گئی

زکریا یونیورسٹی کا بجلی بل ایک کروڑ 12 لاکھ روپے ‘ ریکوری مسئلہ بن گئی

ملتان(نمائندہ نوائے وقت )زکریا یونیورسٹی کا بجلی کابل ایک کروڑ 15لاکھ کا بلآگیا بتایاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کا ایک کروڑ 15لاکھ روپے کا بل آ گیاجس کی ریکوری ایک مسئلہ بن کررہ گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ فاطمہ ہال کالونی کے 36گھروں میں کوئی میٹر نہیں ، ڈائریکٹر مینٹیننس نے میٹر لگانے کے احکامات جاری کیے تھے مگر ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا اس ساتھ ساتھ پروفیسر وں اور افسروں کے گھر میں بھی بل فکس کئے گئے ہیں جس کیوجہ سے ان کومعمولی بل بھرنا پڑتا ہے ایک گھر میں تین تین ائرکنڈیشنڈ‘ گیزر چل رہے ہیں مگربل 15سوسے زائد نہیں دیاجاتا جس کہ وجہ سے خسارہ یونیورسٹی کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔