الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ دفاع کا حق رکھتے ہیں: نواز شریف

الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ دفاع کا حق رکھتے ہیں: نواز شریف

ملتان ( سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم‘ صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی عدالت کے فیصلے کے مطابق ہم ملک و قوم کی خدمت‘ تعمیر و ترقی کیلئے کار بند رہیں گے۔ جلال پور سمیت ملتان اور جنوبی پنجاب بھر کی محبتیں میرا اثاثہ ہیں۔ جنوبی پنجاب کی ترقی‘ سی پیک‘ بجلی کے منصوبوں کو شروع کیا تو سازشیں شروع کردی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن جلال پورپیروالا کے صدر مشتاق بلوچ سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ عدلیہ سمیت تمام اداروں کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے خواہاں ہیں۔ سازشیوں کیخلاف عوام 2018ء میں تاریخ ساز فیصلہ کرینگے۔ عوام جمہوریت کیلئے ہمارے شانہ بشانہ ہے جلد موثر عوامی رابطہ مہم شروع کرینگے جلد ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کا دورہ کروں اور کارکنان سے ملاقات کروں گا۔