غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں رجسٹری اور انتقالات سے گریز کیاجائے: علی اکبر بھٹی

غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں رجسٹری اور انتقالات سے گریز کیاجائے: علی اکبر بھٹی

وہاڑی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہا ئو سنگ کا لو نیو ں میں رجسٹری اور انتقالات سے گریز کیا جا ئے ایسا کرنے والے ما ل افسران کے خلاف کا رروائی عمل میں لائی جا ئے گی یہ با ت انہں نے اپنے کمیٹی روم میں منعقدہ ما ل افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی آر خضر حیات ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ رائو تسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالغفار ، ایس این اے شیخ کرم سلیم اور رنیونیو افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے کہا کہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ہا ئو سنگ کا لو نیو ں کا سروے کرکے رپورٹ دیں جن کا لو نیوں میں نقشہ کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی گئیں یا منظور شدہ رقبہ سے زائد رقبہ کو کا لو نی میں شامل کیا گیا ہے ان کے بارے میں رپورٹ دی جا ئے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ریونیو آڈٹ کے دوران جس ریکوری کی نشاندہی کی گئی ہے متعلقہ افسر ریکوری کے لیے فوری ایکشن لیں اجلاس میں مال افسران کی ما ہا نہ کارکردگی کا جا ئزہ لیتے ہوئے انہیں سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی کی ہدایت کی گئی۔