اقبالؒ کو سمجھ کر پڑھنے اور تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے: پروفیسر حمید رضا صدیقی

اقبالؒ کو سمجھ کر پڑھنے اور تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے: پروفیسر حمید رضا صدیقی

ملتان (لیڈی رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم و ادیب صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم اور مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ جتنے مشکل ہیں اتنے ہی آسان۔ ضرورت صرف ان کو سمجھ کر پڑھنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیراہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان کے تعاون سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 140 ویں یوم ولادت کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں مہمانان گرامی سربراہان ادارہ جات‘ اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں ’’خدمات اقبالؒ ایوارڈز 2017ئ‘‘ پیش کئے گئے۔ علاوہ ازیں ہفت روزہ تقریبات میں جتنے بھی اداروں کے طلبہ طالبات نے حصہ لیا ان میں علامہ اقبالؒ کی تصانیف کلیات اقبالؒ‘ بال جبریل‘ ضرب کلیم‘ بانگ درا‘ ارمغان حجاز‘ ڈاکٹر اسلم انصاری‘ پروفیسر حسین سحر سمیت ممتاز ادیبوں اور شاعروں کی بچوں اور نوجوانوں کے لئے لکھی گئی 500 سے زائد کتابیں تحفہ میں دی گئیں جبکہ تمام شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔