ایل ایل بی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)ایل ایل بی کے سالانہ امتحان آج سے شروع ہوں گے ۔ جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چودھری کے مطابق 8ہزار سے زائد امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے جن کو رولنمبر سلپ جاری کردی گئیں ہیں امتحان میں پرائیویٹ اداروں کے امیدواروں کی تعداد 7ہزار 4سو سے زائد ہے ، جبکہ ایک ہزار کے قریب امیدوارسپلی دیں گے امتحان8جنوری تک جاری رہیں گے۔