نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی ، ملتان میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی پولیس ملتان ، کائونٹر ٹیر ریزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) ، ڈولفن فورس ، فائر برگیڈ کی ٹیم ، ریسکیو 1122 ، کے علاوہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے نے حصہ لیا ۔ موک ایکسرسائز کے دوران جامعہ میں سب سے پہلے دہشتگردانہ حملے کی اطلاع کیلئے سائرن بجائے گئے اس دوران محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے اور گارڈز نے پورے کیمپس سے طلباء و طالبات اورسٹاف کو بحفاظت باہر نکالا جس کے بعد سٹی پولیس ملتان اور کائونٹر ٹیر ریزم ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے بروقت پہنچ کر کاروائی کی اور جامعہ کی تمام بلڈنگز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور پوری طرح سے چیکنگ کر کے کلیئر کیا گیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، چیف سکیورٹی آٖفیسر جامعہ میجر (ر)قیصر علوی ، سمیت طلباء و طالبات اور سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔