صوبہ بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولت سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ
خانیوال (خبرنگار) محکمہ کوآپریٹو پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولت سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر ضلع میں سہولت سنٹرز کے قیام سے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کم ہوں گی اور ان کو درپیش مسائل ان کے اضلاع میں ہی حل کئے جاسکی گے اس سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کا اپنی شکایت کے ازالہ کے لیے لاہور جانا پڑتا تھا۔