آر پی او‘ سی پی او ملتان کا پیپلز پارٹی کے جلسہ کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ قاسم باغ گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا
ملتان (کرائم رپورٹر) قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام کے پیش نظر آر پی او ملتان محمد ادریس،سی پی او سرفراز فلکی نے دیگر پولیس افسران نے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں جائز ہ لیا اس موقع پر ان کو اعلیٰ پولیس افسران نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی بعدازاں آر پی او، سی پی او ملتان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر احمد محمود سے بھی قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ عام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بات چیت کی اس موقع پر ایس ایس پی سپیشل برانچ شریف ظفر، ایس پی سٹی کاشف شریف، سٹی ٹریفک پولیس آفیسر شریف جٹ، ڈی ایس پی سٹی دہلی گیٹ مصطفی پہوڑ بھی ہمراہ تھے علاوہ ازیں آر پی او ‘ سی پی او ملتان نے قلعہ کہنہ قاسم باغ گرائونڈ کا جائز ہ لیا جبکہ اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی چیکنگ کی اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سکیورٹی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ضلعی انتظامیہ سے جلسہ عام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے ۔