پیپلز پارٹی ملتان شہر کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے جلسہ ملتان کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی ملتان شہر کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا شرکائے ریلی نے سدرن بائی پاس بوسن روڈ سے آغاز کرتے ہوئے شہر بھر کا چکر لگایا ریلی کی قیادت جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم‘ ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین‘ ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی‘ مرزا نذیر بیگ‘ سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر‘ جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ‘ ریاض رضا‘ خواجہ عمران‘ نذر محی الدین بھٹہ‘ وحید الحسن بھٹہ نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بلاول بھٹو زرداری ‘ جئے بھٹو کے نعرے لگائے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم‘ عبدالقادر شاہین‘ ملک نسیم حسین لابر‘ راو ساجد علی‘ اے ڈی خان بلوچ‘ ریاض رضا‘ مرزا نذیر بیگ‘ خواجہ عمران‘ نذر محی الدین بھٹہ‘ وحید الحسن بھٹہ‘ امین ساجد نے کہا کہ 15 دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں عوام کا سمندر ہو گا۔ مزید براں پی پی پی ملتان ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ایم سلیم راجہ کی جانب سے بھی جلسہ ملتان کے حوالے سے ایک مشعل برادار ریلی نکالی گئی۔