جائزہ نعت خوانی‘ ایمان آصف اول‘ ارسلان احمد دوم‘ مبین آصف کی تیسری پوزیشن
ملتان (میگزین رپورٹ) نوائے وقت کے زیر اہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے سن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اور سسٹ کالج سورج میانی میں جائزہ نعت خوانی کی تقریب ہوئی۔ جس میں 15 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر جج کے فرائض ممتاز ثنا خواں حیدر علی سعیدی نے انجام دیئے۔ نقیب محفل عامر سہیل عطاری‘ احسان الحق عطاری تھے حافظ احمد حسن خان شیروانی نے تلاوت اور حافظ محمد عمر نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ نتائج کے مطابق ایمان آصف نے پہلی ارسلان احمد نے دوسری ‘ مبین آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حوصلہ افزائی کا انعام اسمارہ سلمان نے حاصل کیا حصہ لینے والوں میں محمد آفاقی‘ مبین آصف‘ ثوبیہ شمس‘ احسن شریف‘ ثقلین اشفاق‘ ایمان آصف ارسلان احمد ‘ انیب یوسف‘ اسمارہ سلمان اور نعیم رضا شامل تھے تقریب کے لئے ہال کو خصوصی طور پر آیات قرآنی اور احادیث کے بینرز سے مزین کیا گیا تھا‘ اور ثناءخواں طلباءو طالبات نے عربی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔ تقریب کا اختتام درود سلام سے ہوا‘ آخر میں مہمانان گرامی نے طلباءو طالبات اور مہمانان میں ٹرافیاں اور گفٹس تقسیم کئے۔