اطاعت رسول دراصل اﷲ تعالیٰ کی بندگی ہے: اے ڈبلیو ناصر
ملتان (سلیم ناز سے) رسول پاک حضرت محمد کی اطاعت در حقیقت اﷲ تعالیٰ کی اطاعت ہے اور قرآن کریم میں اس اطاعت کی تاکید 74 مرتبہ فرمائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار قرآن کانفرنس کے تاحیات جنرل سیکرٹری اور ماہر تعلیم اے ڈبلیو ناصر نے نوائے وقت کے زیر اہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے سیٹ سکول و کالج سورج میانی میں منعقدہ جائزہ نعت خوانی کی 18 ویں تقریب میں کیا انہوں نے کہا آپ پر نازل ہونے والی کتاب سرچشمہ ہدایت ہے ممتاز سائنسدان اور نعت گو شاعر ڈاکٹر خان محمد ساجد نے کہا آپ کی توصیف و تعریف اور عظمتوں کا اعتراف غیر مسلم شعراءمفکرین اور دانشوروں نے بھی کیا ہے۔ انہوں نے نعت گوئی اور جذبہ حب رسول کے فروغ میں ادارہ نوائے وقت کی کوششوں کو لائق تحسین قرار دیا سکول کے پرنسپل محبوب خان شیروانی نے کہا ہمارے طلباو طالبات کی آپ سے محبت و عقیدت کا یہ عالم ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے تقریب کی تیاریوں میں مگن تھے اور انہوں نے عاشقان رسول ہونے کا حق ادا کیا ہے حافظ معین خالد نے کہا آپ نے اساتذہ کے احترام اور والدین کے ادب پر زور دیا ہے انہوں نے کہا آپ اخلاق حسنہ کا عملی نمونہ تھے ہمیں اپنی بخشش کیلئے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنانا ہو گا نعت گو شاعر راجہ کوثر سعیدی نے نعت کی اہمیت اور دور حاضر میں ذکر پاک کی ضرورت بیان کی سکول ٹیچر جام اﷲ رکھا نے کہا آپ کی آمد سے عرب میں چھائے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور دنیا اسلام کی روشنی سے منور ہو گئی۔ پروگرام کوارڈینیٹر سلیم ناز نے کہا تقریب کے دوران طلباءو طالبات کا ڈسپلن قابل تعریف تھا اور ثناءخواں طلبا و طالبات نے عشق رسول میں ڈوب کر مدح سرائی کی۔ آخر میں ممتاز نعت خواں حیدرعلی سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کیا سکول کی طالبات ثوبیہ اور اسمارہ نے مدحت قرآن اور شان زاہرہ اور ان کی ساتھی طالبات نے استقبالیہ پیش کیا۔