وزیراعلیٰ کی ملتان آمد‘ تمام بڑے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہا
ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ملتان آمد کے موقع پر شہر کے بڑے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہا جبکہ کڈنی سنٹر میں کئے گئے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز ملتان میٹرو فیڈر بسوں کا سرکٹ ہا¶س میں افتتاح کیا شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز (کڈنی سنٹر) کا دورہ بھی کیا جس کیلئے کڈنی سنٹر میں باقاعدہ ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا تھا جبکہ میڈیا سمیت کڈنی سنٹر کی مینجمنٹ بھی وزیراعلیٰ کا انتظار کر رہی تھی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب سرکٹ ہا¶س سے بذریعہ خصوصی طیارہ مظفر گڑھ روانہ ہو گئے اور طیب اردگان ہسپتال کا دورہ کیا مزید براں نشتر ہسپتال چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان اور گورنمنٹ شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ اور عملہ بھی وزیراعلیٰ کی آمد کے پیش نظر الرٹ رہا۔