ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

کرم پور (نامہ نگار) گورنمٹ آف پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر ز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب بھر کے اضلاع کے سی ای اووز ،ایم ایس اورڈی ایچ اووز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آ پریشن تھیٹر میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔موبائل فون کے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔