جمہوریت اور عدلیہ بحالی کیلئے وکلاءکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: یوسف رضا گیلانی

جمہوریت اور عدلیہ بحالی کیلئے وکلاءکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: یوسف رضا گیلانی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پی ایل ایف پیپلز پارٹی کا ہراول دستہ اور بازو ہے وکلاءکی جمہوریت اور عدلیہ کی بحالی کے لئے قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس پاارٹی کا وکلاءونگ مضبوط ہو گا پارٹی بھی اتنی ہی مضبوط ہو گی پیپلز پارٹی ہمیشہ نظریاتی اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو عہدوں سے نوازتی رہی ہے اور آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی کے لئے پرانے کارکنوں کو بھی آگے لایا جائے گا امید ہے کہ نئے بننے والے عہدیداران پاکستان‘ جمہوریت اور پارٹی کے لئے اپنی خدمات میں اضافہ کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی رہائش گاہ پر پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے نو منتخب صدر شیخ غیاث الحق اور صدر جنوبی پنجاب پی وائی او سید عارف شاہ کو مبارک باد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابق وائس چیئرمین پاکستان کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ‘ جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صاحبزادہ ندیم فرید‘ نائب صدر فیروزہ فیض‘ خواجہ نور مصطفےٰ‘ رانا جاوید اختر‘ مہر اقبال سرگانہ‘ سید اطہر شاہ‘ وسیم ممتاز‘ رفیق بھٹی‘ ممبر پنجاب باار کونسل ندیم تارڑ‘ ذوالفقار سدھو‘ واجد رضوی‘ فیاض بھٹہ‘ شاہد نعیم‘ وسیم خان ودیگر نے بھی شرکت کی۔