عمران خان آج بھی انگلی کے اشارے پر چل رہے ہیں، ہمیں کوئی ٹینشن نہیں: مولا بخش چانڈیو
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالتوں کی باتیں کرتے تھے فیصلہ خلاف آیا تو سامنے آ گئے، موجودہ حکمران اور عمران خان اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہمیں سندھ میں عمران خان سے کوئی ٹینشن نہیں، عمران خان کو تو ہمارے کارکن شکست دیدیں گے۔ عمران خان آج بھی انگلی کے اشارے پر چل رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہم نے کیسز ختم کرنے کی منتیں نہیں کیں ہمیں عدالتوں نے باعزت بری کیا۔