ملتان: وزیر اعلیٰ سے انصاف مانگنے کیلئے آنیوالی خاتون پر پولیس کا مبینہ تشدد
ملتان (خبر نگار خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف مانگنے کے لئے آنے والی خاتون مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بن گئی۔ سرکٹ ہاؤس ملتان میں میٹرو فیڈر بس سروس کی افتتاحی تقریب میں گلگشت کی رہائشی شازیہ بی بی نے وزیراعلیٰ سے ملنے کی کوشش کی جسے پولیس نے نہ ملنے دیا خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ سے ملنے سے روکنے کیلئے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا خاتون نے اپنے خاوند خواجہ ہارون پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے برائی کیلئے مجبور کرتا ہے۔ علاوہ ازیں 68 سالہ عبدالرحمن نامی شخص نے بھی وزیراعلیٰ سے ملنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی نہ مل سکے۔