زکریا یونیورسٹی کے 11معذور طلباء میں الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم

زکریا یونیورسٹی کے 11معذور طلباء میں الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم

ملتان( نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے تحت معذور طلباءمیں الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے و ائس چانسلر پروفیسر ڈ اکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کے لیے مفید افراد بنانے کی یونیورسٹی ہر ممکن کوشش کرے گی اور ویل چیئر کی تقسیم کا عمل جاری رکھا جائے گا انہوں نے معذور افراد کے حوصلے کی داد دیتے ہوئے بہترین تعلیمی کارکردگی دینے والے طلباءکو خصوصی طور پر سراہا تقریب میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان ، ڈین آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ، آر او ڈاکٹر مقرب اکبر ، ممبر سنڈیکیٹ انجینئر طاہر سلطان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز طاہر محمود اور فیاض احمد بھی موجود تھے تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 11 طلباءمیں ویل چیئرز تقسیم کیں ویل چیئرز کے لیے فنڈز یونیورسٹی کی طرف سے فراہم کیے گئے ہیں۔
ویل چیئرز