قصور واقعہ کےخلاف زکریا یونیورسٹی میں تین احتجاجی ریلیاں

قصور واقعہ کےخلاف زکریا یونیورسٹی میں تین احتجاجی ریلیاں

ملتان(نمائندہ نوائے وقت) زکریا یونیورسٹی میں واقعہ قصور کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ، گزشتہ روز تین احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، پہلی ریلی چیئرمین بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر سیمہ محمود کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ڈاکٹر حامد منظور، شہزاد انجم، کاشف اسلم، طاہر نقاش، اور طلبا وطالبا ت کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکا نے زینب کو انصاف دو کے نعرے لگائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ، دوسری ریلی زرعی کالج کے طلبا وطالبات نے نکالی جو ایڈمن سے شروع ہوکر لا کالج چوک پرختم ہوئی ، طلبا نے حکومت سے فوری طور پر زینب کے قاتلوں کو گرفتا ر کرنے کا مطالبہ کیا ، تیسری ریلی عوامی راج سٹوڈنٹس نے نکالی جو سنٹرل لائبریری سے شروع ہوکر بینک چوک پر ختم ہوئی۔
یونیورسٹی ریلیاں