اخبار فروشوں کےلئے شیخ عمر دین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی: ٹکا خان عباسی

اخبار فروشوں کےلئے شیخ عمر دین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی: ٹکا خان عباسی

ملتان (نامہ نگار خصوصی) واپڈا پیغام یونین پاکستان کے مرکزی نائب صدر ملک محمد یوسف کی رہائشگاہ پر اخبار فروش یونین ملتان کے سرپرست اعلیٰ شیخ عمر دین (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن پاکستان کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی نے کی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی ن سید فخر امام شاہ‘ میئر ملتان چودھری نوید الحق آرائیں‘ سینئر مسلم لیگی رہنما ملک انور علی‘ الطاف بلوچ‘ اختر بٹ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران میں مرکزی چیئرمین فیڈریشن چودھری نذیر احمد‘ صدر یونین کراچی اقبال نون‘ سینئر نائب صدر کراچی چودھری نذیر احمد‘ عقیل عباسی‘ جنرل سیکرٹری راولپنڈی‘ سہیل پاشا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری فیڈریشن‘ عامر افضال صدر حیدر آباد یونین‘ ملک عرفان اتیرا صدر ملتان یونین‘ ملک احمد مختار جنرل سیکرٹری ملتان یونین‘ ناصر لنگاہ صدر خانیوال یونین‘ جاوید شاکر جنرل سیکرٹری لودھراں‘ چودھری فاروق صدر کبیروالا‘ محمد صدیق صدر گجرات یونین ظفر بھٹی صدر گجرات‘ نذیر باغی صدر سیالکوٹ‘ ملک بلال ممبر فیڈریشن‘ ناصر حسین قریشی سابق جنرل سیکرٹری ملتان‘ ملک الیاس جنرل سیکرٹری لاہور‘ سلطان کنول نائب صدر لاہور‘ چودھری عاشق نائب صدر لاہور‘ جاوید عباس آرگنائزر آزاد کشمیر‘ ایوب مہر میرپور خاص‘ چودھری محمد شریف صدر اسلامآباد‘ ملک نواز اتیرا سابق صدر ملتان‘ ملک سجاد رسول ملتان شریک تھے۔ ٹکا خان عباس نے کہا کہ شیخ عمر دین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ شیخ عمر دین کی خدمات اخبار فروشوں کےلئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ایک مخلص‘ جرات مند اور اصول پسند لیڈر سے محروم ہو گئی۔ سید فخر امام شاہ نے کہا کہ شیخ عمر دین کی وفات سے نہ صرف اخبار فروشوں کےلئے بلکہ ملتان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک مخلص دوست سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور ملکی سالمیت کےلئے سب کو مل کر متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ میئر ملتان چودھری نوید الحق آرائیں نے کہا کہ شیخ عمر دین ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقہ واریت کے خاتمے کےلئے برداشت سے کام لینا ہو گا۔ واپڈا پیغام یونین کے مرکزی نائب صدر ملک محمد یوسف نے کہا کہ شیخ عمر دین نے ہمیشہ حق کی سربلندی کےلئے جدوجہد کی وہ انتہائی غریب پرور اور عوام دوست انسان تھے۔ تقریب میں حافظ ظفر قریشی‘ سلیم‘ شاہد یوسف‘ ملک عمران یوسف‘ حافظ عبدالرحمن‘ شہزاد‘ کامران‘ شیخ عبدالحمید قادری سمیت مقررین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ٹکا خان عباسی