آئی جی جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل ملتان کا سالانہ معائنہ
ملتان ( کرائم رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے گزشتہ روز سنٹرل جیل ملتان کی سالانہ انسپکشن کی۔ اس موقع پر انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات چیک کئے اور جیل کے اندرونی اور بیرونی حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل ہسپتال میں نئے تعمیر شدہ نفسیاتی ڈاکٹر کے دفتر کا بھی افتتاح کیا اور قیدیوں کے مسائل بھی سنے۔ انہوں نے جیل کا تمام ریکارڈ چیک کیا۔ ڈی آئی جی جیل ملتان ملک شوکت فیروز، سپرنٹنڈنٹ محسن رفیق ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی جی معائنہ