15 دسمبر کو ملتان کے جلسہ میں جنوبی پنجاب سے لاکھوں کارکن شرکت کرینگے: نوشیر خان لنگڑیال
وہاڑی(نامہ نگار)پا کستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر سابق ایم پی اے ملک نو شیر خان لنگڑیال نے کہا ہے کہ 15دسمبر کو ملتان میں ہونے والے تاریخی جلسہ میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے ہزاروں لا کھوں کارکنان بھرپور شر کت کریں گے۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں وہاڑی سے سینکڑوں بسوں ، کاروں ، ویگنوں پر ہزاروں کارکنان بھرپور شرکت کریں گے اور تاریخی جلسہ عامل میں ثابت کردیں گے کہ ملتان جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔