یوتھ ونگ کے ریاض لابر کی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سے ملاقات

یوتھ ونگ کے ریاض لابر کی صوبائی  وزیر تعلیم رانا مشہود سے ملاقات

ملتان (نمائندے نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملتان کے تحصیل جنرل سیکرٹری ملک ریاض لابر نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سے یونین کونسل ٹھٹھی لال کے سکولوں کے مسائل کے سلسلے میں ملاقات کی۔ اس دوران ملک ریاض لابر مسلم لیگ ن تحصیل جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ٹھٹھی لال میں طلبا و طالبات کے لئے کوئی بھی سکول میٹرک لیول تک نہیں ہے۔ گرلز و بوائز ہائی سکولز اور ڈگری کالج دیا جائے۔ رانا مشہود صوبائی وزیرتعلیم نے ٹھٹھی لال میں تعلیمی مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔