ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے: اظہر اقبال حسن

ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے: اظہر اقبال حسن

ماچھیوال (نامہ نگار)ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت زیادہ وسائل دیے ہیں بد دیانت اور ظالم حکمران 18 کروڑ عوام کو سر اٹھانے نہیں دیتے جماعت اسلامی کسی خاص گروپ یا خاندان کی پارٹی نہیں ہے اس لیے ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ جماعت اسلامی میں شامل ہو کر اس کے دست و بازو بنیں اور خدا کے باغیوں سے نظام مملکت بذریعہ بیلٹ لے کر نیک صالح لوگوں کے حوالے کریں ۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب اظہر اقبال حسن نے ملک گیر رابطہ عوام مہم کے حوالہ سے جماعت اسلامی کے امید وار PP-235 و ضلعی صدر شباب ملی وہاڑی چوہدری علی وقاص ہنجراکی طرف سے لگائے گئے ماچھیوال میں دعوتی کیمپ کا افتتاح اور صحافیوں اور انجمن تاجران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ان کے ضلعی امیر سید جاوید حسین شاہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبد الخالق شاکر ، نائب امیر ضلع علی وقاص ہنجرا ، امیر زون طارق محمود اور آصف عظیم بھی شامل تھے ۔