ملتان میں حمزہ شہباز فورس کے زیراہتمام جلد کنونشن ہوگا: میاں رزاق

ملتان میں حمزہ شہباز فورس کے زیراہتمام جلد کنونشن ہوگا: میاں رزاق

ملتان (خاتون رپورٹر) صدر حمزہ شہباز شریف فورس پنجاب میاں محمد رزاق حسین نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ دفاع مضبوط کیا راولپنڈی لاہور کے بعد ملتان میں میٹرو بس پروجیکٹ کا آغاز‘ پیلی ٹیکسی سکیم مزدوروں کے بچوں کے علاج کے لئے سوشل سکیورٹی ملتان میں نوازشریف ہسپتال اور بہت جلد کڈنی ہسپتال کا قیام عمل میں آئے گا۔ جلد وزیراعلیٰ پنجاب لیبر کالونی کا افتتاح کریں گے۔ کارکنوں کے مسائل حل اور انہیں سرکاری کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا۔ حمزہ شہباز فورس کے عہدیداران صحافیوں اور اخبار فروش بھائیوں کے مسائل حل کرائیں گے۔ حمزہ شہباز فورس پنجاب کے ہر ضلع سٹی و ڈویژن کی سطح پر دائرہ کار وسیع کریں گے جلد ملتان میں حمزہ شہباز فورس کے زیراہتمام کنونشن ہو گا۔ پریس کانفرنس میں آپانسرین نورالحسن اسلم ڈوگر‘ ماسٹر سعید انصاری‘ ملک شکیل نواز‘ ملک انور ڈوگر‘ سید عبدالمجید‘ ملک فاروق شریف بھی موجود تھے۔