مقدس مقامات کی حفاظت ہم پر فرض ہے : پرویز الٰہی

مقدس مقامات کی حفاظت ہم پر فرض ہے : پرویز الٰہی

قطب پور (نامہ نگار) ملک میں دہشت گردی ، چوری ، راہزنی ، طویل لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری عروج پر ہے جبکہ حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب نہ صرف ہمارا بہترین دوست ہے ۔ ہر برے وقت میں کھڑا رہا ہے ۔ مقدس مقامات کی حفاظت ہم پر فرض ہے ۔ عوام کے دل سعودی عرب کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ یہ بات مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی اور مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ضلع لودھراں کے ضلعی صدر مسز رضیہ فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری خواتین سیدہ رضیہ انجم ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سردار صوبیدار ڈوگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکمران بلدیاتی انتخابات اس لئے نہیں کرارہے کہ انہیں شکست کا خوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ (ق) بھرپور حصہ لے گی ۔