مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر احتجاجی مظاہرہ

مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (خاتون رپورٹر) تربت سہراب ڈیم پر مزدوری کرنے والے سرائیکی مزدوروں کا بہیمانہ قتل ظلم ہے اس طرح کے مسلسل واقعات سرائیکیوں کو بندگلی میں دھکیلنے کے مترادف ہیں۔ سرائیکی تو پہلے پنجاب کے جبر سے تنگ ہیں ان پر دوسرے صوبوں میں زمین تنگ کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ساجدہ احمد لنگاہ نے نیشنل سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرہ گلگشت کالونی گردیزی مارکیٹ میں کیا گیا جس میں امجد بلوچ‘ احمدرضا‘ منظوربلوچ‘ شہریار بندیلہ‘ فرخ رضا‘ آفتاب اصغر‘ آصفہ بلوچ اور عروج فاطمہ سمیت کثیر تعداد میں نیشنل سرائیکی پارٹی کے ورکرز نے شرکت کی۔