سیدنا صدیق اکبرؓ بالاتفاق امت مسلمہ کے امیر و امام ہیں : مظہر کاظمی

سیدنا صدیق اکبرؓ بالاتفاق امت مسلمہ کے امیر و امام ہیں : مظہر کاظمی

ملتان (نامہ نگار خصوصی) جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبرؓ بالاتفاق امت مسلمہ کے امیر و امام اور نائب رسول ہیں ۔ اسلام اور مسلمانوں کےلئے عظیم الشان خدمات کے طفیل آپ کا نام تاریخ اسلام میں ہمیشہ زندہ جاوید رہے گا ۔ وہ گزشتہ شب ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیر اہتمام جانشین رسول سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں پاک گیٹ کا 5 ویں سالانہ مرکزی اجتماع کی پہلی نشست میں خطاب کر رہے تھے ۔ مخدوم سید زوہیب گیلانی ، پیر سید شوکت حسین نقشبندی اور محمد حسین بابر مہمانان خصوصی تھے ۔ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ نے جرا¿ت و استقامت کی لازوال مثال قائم کی ہے ۔ اجتماع سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔