دینی مدارس معاشرے کا اہم حصہ ہیں: محمد علی کھوکھر

دینی مدارس معاشرے کا اہم حصہ ہیں: محمد علی کھوکھر

ملتان ( نامہ نگار خصوصی) دینی مدارس امن و امان کی تلقین و ترویج کا گہوارہ ہیں۔ قرآن و حدیث پر عمل سے ہی اتحاد و اتفاق اور امن کاقیام ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان چیمہ نے جامعہ دارالعلوم چوک شاہ عباس کی سالانہ تقریب بخاری و تقسیم اسناد و انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک نذر کھوکھر اور ایم پی اے محمد علی کھوکھر نے کہاکہ دینی مدارس معاشرے کا اہم حصہ ہیں اورمعاشرے کی تعمیر و اصلاح میں اہم کردار ہیں۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ مفتی عبدالرحمان شاہین سمیت ۔ تقریب سے مولانا عنایت اﷲ رحمانی‘ خواجہ سیف الرحمان‘ مولانا عبدالحمید عابد‘ قاری عطاءاﷲ‘حکیم عبداﷲ‘ قاری عبدالحئی جامعی‘ محمدشعیب‘ قاری ہدایت اﷲ‘ سرفراز‘ اعجاز‘ عبدالحئی اثری‘ محمد عبداﷲ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔