ایم پی اے سلطانہ شاہین کا جواں سال بیٹا انتقال کر گیا

ایم پی اے سلطانہ شاہین کا جواں سال بیٹا انتقال کر گیا

ملتان (خاتون رپورٹر) ایم پی اے سلطانہ شاہین کے بیٹے واسا ملازم شیخ محمد نعمان گزشتہ روز دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز پائلٹ سیکنڈری سکول کے گراﺅنڈ میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مرحوم کے رشتے داروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی عمر35 سال تھی وہ شوگر کے مریض تھے۔