اولیا اﷲ کی تعلیمات پر عمل سے دنیاوآخرت کی کامیابی یقینی ہے: احسان الدین قریشی

اولیا اﷲ کی تعلیمات پر عمل سے دنیاوآخرت کی کامیابی یقینی ہے: احسان الدین قریشی

ملتان (نامہ نگارخصوصی) ممبرپنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیر مذہبی امورحا جی احسا ن الدےن قر ےشی نے پیرمخدوم خورشیدعالم حافظ محمد اسماعیل کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک وہند میں اولیاءکرام نے اسلام کا پیغام عام کرنے میں اپناکرداربھرپوراندازمیں پیش کیا جس کی وجہ سے اس خطہ میں اسلام کی شمع روشن ہوئی ۔ ہم اولیاءاللہ کی تعلیمات کو اپنائیں تو ہماری دنیا وآخرت میں کامیابی یقینی ہے اس موقع پر مخدوم شیرعالم ،مخدوم قیصرعالم سبحانی ،مخدوم معین الدین،مخدوم سعیدعاصم ودیگرہمراہ تھے تقریب کے اختتام پر درباپر چادرپوشی کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔