صاف دیہات پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری
خانیوال (خبرنگار) محکمہ خزانہ پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے لیے 1ارب 53 کروڑ 26لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے تحت خانیوال میں صاف دیہات پروگرام کے تحت 44 وارڈز کے لئے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کردئے گئے ہیں۔