گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی : احسان الدین قریشی

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی : احسان الدین قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیروممبر پنجاب اسمبلی حا جی احسا ن الدین قر یشی نے کہا ہے کہ غیر اعلا نیہ گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔ملتا ن شہر میں سات کلو میٹر گیس کی نئی لا ئن ڈا لی جا رہی ہے ۔اس کے علاوہ شہر کے مختلف علا قو ں میں 28کلو میٹر گیس کی لا ئنیں ڈا لی جا رہی ہیں ۔ 14 نمبرچونگی سے لے کر بوہٹر گیٹ تک نئی پا ئپ لا ئن ڈالی جارہی ہے ۔جس سے گیس کے پر یشر میں اضا فہ ہو گا اور صا ر فین کو سہو لت دینا حکو مت کی ذ مہ دا ر ی ہے ۔آ ج اندرون شہر میں گیس ٹیم دورہ کریں گی جس کا مقصد پر یشر کم ہو نے کی وجہ معلوم کر نا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایم سو ئی نا در ن گیس محمد حنیف را مے سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پرمنوراحسان قریشی ،تحسین جاویدگلو،شفیق احمداعوان اور جمیل عباسی موجودتھے۔