گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف معصوم شاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف معصوم شاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے زیراہتمام گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کیخلاف معصوم شاہ روڈ کے علاقہ سلور خانہ روڈ پر ملحقہ علاقوں اشرف آباد، اختر آباد، رسول آباد کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ایک گھنٹہ تک روڈ بلاک کیا گیا اس موقع پر مقامی تھانہ کی پولیس بھی پہنچ گئی احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ ندیم اکبر نے کی جبکہ اس موقع پر الیاس، فاروق و دیگر موجود تھے اس موقع پر مکینوں نے سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔