کاشتکاروں پر پنجاب پولیس کی شیلنگ لاٹھی چارج تشویشناک ہے: انجینئر ممتاز قریشی

کاشتکاروں پر پنجاب پولیس کی شیلنگ  لاٹھی چارج تشویشناک ہے: انجینئر ممتاز قریشی

ملتان ( سپیشل رپورٹر )مستقبل پاکستان کے چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ وہاڑی میں احتجاج کے لیئے اسلام آباد جانے والے کاشتکاروں پرپنجاب پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج تشویش ناک ہے ۔انہوں نے کہا زراعت پاکستانی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور نصف سے زیادہ آبادی کا دارو مدار کاشتکاری پر ہے۔ پاکستان میں تمام زرعی اجناس اْگائی جاتی ہیں جن میں پھل، سبزیاں، دالیں، گندم گنا، کپاس اور چاول وغیرہ اہم ترین فصلیں ہیں۔ اگر پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا ہے تو ہمیں اپنی زراعت کو مستحکم و مضبوط بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کاشتکاروں کے حالیہ احتجاج اور اْن کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔