ملتان پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی: تاجر تنظیمیں

ملتان پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی: تاجر تنظیمیں

ملتان (وقائع نگار خصوصی) ملتان پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ چوری و ڈکیتی‘ بھتہ خوری و سٹریٹ کرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تھانوں میں کھلے عام مک مکا کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سمیجہ آباد کی متعدد تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں چیئرمین کپڑا مارکیٹ سمیجہ آباد رانا کریم الدین‘ چودھری ظہیر احمد الابصار کمرشل سنٹر‘ چودھری غلام رسول صدر الابصار کمرشل سنٹر‘ ایاز احمد گل صدر مین 40 فٹی روڈ‘ غلام جیلانی صدر عثمان غنی روڈ‘ مطلوب حسین شاہ صدر پیراں غائب روڈ‘ جہانگیر بدر جنرل سیکرٹری عثمان غنی روڈ‘ رانا محمد طاہر الابصار کمرشل سنٹر‘ عزیز الرحمن قائم مقام صدر کپڑا مارکیٹ سمیجہ آباد‘ محمد رئیس قریشی سینئر نائب صدر عثمان غنی روڈ شریک تھے۔