جنوبی پنجاب کی محرومی کے ذمہ دار میاں برادران ہیں: پی ٹی آئی

جنوبی پنجاب کی محرومی کے ذمہ دار میاں برادران ہیں: پی ٹی آئی

ملتان ( جنرل رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ و دیگر عہدے داران یوسف ڈمرا، یونس جاوید انصاری ، ذہین کنول نجمہ خاتون، عامر چودھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومی کے ذمہ دار تخت لاہور والے میں برادران ہیں۔ جب بھی ن لیگ برسراقتدار ہوتی ہے جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے سینٹ میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کا مسئلہ ہو یا تعلیمی داخلہ پالیسی میں میرٹ کا ہو صحت عامہ کی بحالی اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ہو یا ملازمتوں کا کوٹہ ہو ہمیشہ میاں برادران نے جنوبی پنجاب کے حقوق کا استحصال کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ ملتان میں جتنے بھی پروجیکٹ تھے وہ سابقہ حکومت کے تھے ن لیگ اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کرے۔