مطالبات کے حق میں سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ

مطالبات کے حق میں سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی) نشتر ہسپتال‘ چلڈرن کمپلیکس اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نرسوں نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں چلڈرن کمپلیکس ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ نرسوں کو مستقل اور نرسوں کے سروس سٹریکچر کے مطابق ترقیاں کی جائیں۔ مطالبات کو تسلیم نہ کیا تواحتجاج جاری رکھیں گی۔ آج 11 مارچ کو صبح 9 بجے نشتر ہسپتال نرسنگ ہاسٹل کے سامنے احتجاج اور ریلی نکالی جائے گی اور شام کو ملتان کے ہسپتالوں کی نرسیں لاہور پریس کلب روانہ ہوں گی جہاں پر موجود پنجاب بھر کی نرسوں سے اظہار یکجہتی کےلئے دھرنا دیا جائے گا۔ مظاہرہ کی قیادت شمیم اختر نے کی جبکہ مظاہرہ میں شمیم سمیوئیل ‘ عابدہ پروین‘ رخسانہ‘ ثمر‘ نسرین‘ شازیہ اور نزہت کے علاوہ دیگر نرسوں نے شرکت کی۔